Thursday November 28, 2024

اس حمام میں سبھی ننگے ہیں سینئر ملکی سیاستدان نے کتنے کروڑ روپے بیرون ملک بھجوا دیے، سخت ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا۔پیر کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے خلاف بیرون ملک رقم بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارآفتاب عارف صدیقی کا موقف ہے کہ سن چیریٹی لندن کوپاکستان سے ڈیڑھ کروڑروپے بھجوائے گئے، لندن بھیجی جانے والی رقم کوایم کیوایم پاکستان نے پارٹی اثاثہ جات میں ظاہرنہیں کیا۔الیکشن کمیشن نے

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارسے بیرون ملک رقم بھجوانے پرجواب طلب کرلیا، درخواست کی مزید سماعت 28 جون کو ہوگی۔

FOLLOW US