Tuesday November 11, 2025

22سالہ شاندار کیرئیر کا مثالی اختتام شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کے دوران کس طرح رخصت کیا گیا، تاریخ ہی رقم ہو گئی

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کو ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے شاہد آفریدی کو ان کے کیئرئر کا آخری انٹر نیشنل میچ دیا گیا جبکہ انہیں اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دینے کا بھی اعزاز دیا گیا۔شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئےویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کیلئے دعوت دی اور اس کے بعد جب ورلڈ الیون کی ٹیم فیلڈنگ کیلئے میدان میں اتری تو تمام کھلاڑی لائن بنا کر کھڑے ہوئے گئے اور شاہد آفرید ی جب پویلین سے میدان میں داخل ہوئے تو تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ اس موقع پر پویلین میں موجود افراد نے بھی کھڑے ہو کر شاہد آفریدی کا استقبال کیا ، شاہد آفریدی نے شاندار استقبال پر اپنی ٹوپی اتار کر شکریہ اداکیا۔

Image result for shahid afridi guard of owner