Wednesday October 23, 2024

شاہ رخ خان کی رشتہ دار بھی پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں گی ، چونکا دینے والی رپورٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے چاہنے والے بھارت اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیں۔ لاکھوں پاکستانی مداح شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھتے ہیں اور ان کے بارے میں آنے والی تمام خبروں میں بے حد دلچسی رکھتے ہیں لیکن اب ایسے تمام افراد کےلئے ایک بے حد خوشگوار اور حیران کن خبر آگئی ہے کہ ان کی ایک پاکستانی رشتہ دار

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس لینے کی بجائے کیا کرنا چاہیے تھا، رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ کپتان بھی ایک بار ضرور سوچیں گے

آمدہ الیکشن میں حصہ لینے والی ہیں۔ شاہ رخ خان کے سگے چچا غلام محمد گاما کی صاحبزادی نور جہاں آج بھی پشاور میں مقیم ہیں۔دونوں بچپن سے ایک دوسرے سے ملتے رہے ہیں۔ دونوں کی پیشہ ورانہ زندگی شروع ہوئی تو بھی رابطہ نہ ٹوٹا۔ 2 مرتبہ نورجہاں انڈیا گئیں تو شاہ رخ خان ان کے میزبان بنے۔نورجہاں اور انکے بڑوں کی سیاسی وابستگی باچا خان سے تھی اور اسی سلسلے کو آگے لے کر چل رہی ہیں نورجہاں جو آج بھی پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کی سرکردہ کارکن ہیں ۔۔شاہ رخ خان کی کزن اور نیشنل پارٹی کی رہنما نور جہاں کا پشاور سے امکان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نورجہاں کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوانے پر بھی غور کر رہی ہے۔تاہم اس حوالے سے وہ کس حلقے اور کس کے خلاف الیکشن لڑیں گی اسکا فیصلہ تاحال ہونا ابھی باقی ہے

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے ایک دیہی علاقے میں 4نوجوان ایک 14سالہ لڑکی کو زبردستی ایک گھر میںلے گئے، پھر کیا ہوا، لرزہ خیز رپورٹ

یہ بھی پڑھیں: روزہ دار ہ جائیں تیار!! گرمی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،بارشیں بارشیں،محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

FOLLOW US