اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت نے ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گرین پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ میں ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح صحت پروگرام کے بھی صوبہ میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔









