اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو اچانک دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وفاقی وزیر کا کامیاب اینجیو پلاسٹی آپریشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔جس پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وفاقی وزیر کا اینجیو پلاسٹی کا کامیاب
آپریشن کیا۔وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کے دل کے دو والو بند تھے جنھیں سٹنٹس ڈال کر کھول دیا گیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔