اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (گلا لئی ) کی صدر عائشہ گلا لئی نے پاکستانی عوام کو حق رائے دہی کے وقت عقل سے کام لینے کا مشورہ دیے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان کے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے خاتون رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ شکار کا موسم آچکا ہے۔ تین چوروں کو ووٹ سے شکست دے کر ان کا شکار کیا جائے۔ عائشہ گلا لئ نے مزید کہا ہے کہ اگر ان کو اور ان کے لوگوں کو شکست ہوئی تو یہ غریب اور متوسط طبقے کے نوجوانوں اور خواتین کی شکست ہوگی۔ پاکستانیوں کو عقل سے کام لینا چاہیے۔