Tuesday November 11, 2025

جیت کی خوشی اتنی جلدی ختم ہو جائے گی کسی نے سوچا بھی نہ تھا لارڈز ٹیسٹ ختم ہوتے آئی سی سی نے پاکستان کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا دے ڈالا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)جیت کی ساری خوشی ہی پھیکی پڑ گئی ۔ آئی سی سی نے کامیابی کے اگلے ہی پاکستانی ٹیم کو ایک بری خبر سنا دی ۔ لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کی ٹیم کو جرمانہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی قانون کے آرٹیکل 2.5.1 کے مطابق مقررہ وقت میں کم اوور کروانے پر کھلاڑیوں کو فی اوور 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اسی لیے پاکستان کے کھلاڑیوں کو تین اوورز کم کروانے پر 30 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کو میچ فیس کا 60فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 30،30فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا

تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔