لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن)سے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ایک اور رکن اسمبلی تحریک انصاف کو پیارے ہوگئے ۔ خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی کی وکٹ گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب سفر جاری ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل ہونے کے بعد بھی اب تکسیاسی رہنماں کا تحریک انصاف میں شمولیت
کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا ہے مسلم لیگ نواز کے ایک اوررکن اسمبلی نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانگیرپی ٹی آئی کاحصہ بن گئے۔