Thursday January 30, 2025

“لوٹا لوٹی کے نعرے اور جوتوں کی بارش” مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والی خاتون رکن اسمبلی بارے انتہائی تشویشناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں جانے والی خاتون رکن اسمبلی کو اپنی سابقہ پارٹی اور کارکنوں کے انتہائی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے نادیہ عزیز نے مسلم لیگ (ن)کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو پہلے پارٹی قیادت نے انھیں ہلا ل احمر کی سیکرٹری شپ سے ہٹا یا۔ ریڈ کریسنٹ کے بورڈ آف گورنرز نے انھیں عہدے سے ہٹا کر نئے سیکرٹری کے نام کا اعلان کردیا ۔ دوسری جانب خاتون رکن اسمبلی کے نام کے بینرز اور بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر لوٹا لوٹی اور لوٹا ٹھا کے نعرے تحریر تھے اور ان بینرز اور بورڈز پر جوتے برسائے گئے۔ اس واقعے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US