گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)سے اہم شخصیات کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شخصیات میں بڑی تعداد موجودہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بھی ہے ۔ پنجاب کے کئی حلقوں سے تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کو پچھاڑ دیا ہے ۔اس بار گجرات سے ایک رکن اسمبلی کی وکٹ گر گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے ملک حنیف اعوان کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے روشن امکانات ہیں۔ملک حنیف اعوان مسلم لیگ (ن)کے گجرات سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں لیکن ان کی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطوں کی اطلاعات ہیں ۔ انھوںنے اپنے آفس سے پارٹی کے بینرز بھی ہٹا دیے ہیں۔ تاہم انھوںنے تاحال اس بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے۔