Thursday January 30, 2025

نیب میں طلب کیے جانے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی کی سیاسی پوزیشن ہی ختم ہو گئی، این اے 142پر کون فیورٹ،دھماکے دار خبر

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متوقع امید وار حلقہ این اے 142چوہدری ریاض جج کی نیب میں طلبی سے اُنکی پوزیشن کمزور ہو گئی ریاض جج ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں کے مقابلے میں بھا ری اکثیریت سے کا میا ب ہوئے تھے اور بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کرلی تھی اُنکو کروڑوں روپے کے فنڈ ملے فنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم اور فنڈ میںخورد برد کے الزام میں نیب نے انکو طلب کر لیا ہے اوکاڑہ کی

سیاست میں نعمت فیملی نے بھر پور انداز میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے این اے 141سے چوہدری خلیل الرحمان ،این اے 142سے چوہدری ریاض الحق جج ،اور ایم پی اے شہر اوکاڑہ سے فیاض ظفر چو ہدری نے مسلم لیگ (ن) سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اورانہوں نے دعوۂ کیا کہ ہم دونوں بھا ئی الیکشن جیت کر عوام کی مذید خدمت کریں گے۔

FOLLOW US