Tuesday November 11, 2025

 “ہمیں آ ئی سی سی کے افسروں نے یہ کام کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے” حسن علی نے ایسا بیان جارک کر دیا کہ جان پاکستانی شائقین کرکہیں گے” آپ نے ایسا کیا ہی کیوں تھا”

لارڈز( مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ بولر حسن علی نے تصدیق کی کہ آئی سی سی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اینٹی کرپشن افسران نے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو وارننگ دی اور اسمارٹ ایپل گھڑیاں استعمال کرنے سے منع کیا۔ذرائع کے مطابق اسد شفیق اور بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن یہ گھڑیاں استعمال کررہے تھے۔ان جدید گھڑیوں میں انٹرنیٹ کی سہولت

بھی ہوتی ہے اور اس سے گرانڈ سے باہر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اس منفرد واقعے سے سیریز میں نئے اسکینڈل کا سامنا ہوسکتا ہے۔8 سال پہلے لارڈز کے گرانڈ میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم ترین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے ان میں سے محمد عامر اس وقت بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پریس کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو مستقبل میں ایسی گھڑیاں استعمال کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔لارڈز میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے کے بعد جب انگلش ٹیم 184 رنز پر آٹ ہوئی تو ٹیم پاکستان کے ڈریسنگ روم میں آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے آکر پاکستانی کرکڑز کو متنبہ کیا کہ دوران میچ آپ لوگ اسمارٹ گھڑیاں استعمال نہیں کرسکتے۔یہ ساری بات اس وقت منظر عام پر آئی جب دوران پریس کانفرنس صحافی نے حسن علی سے سوال کیا،جس کے جواب میں انتہائی اطمینان سے فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ یہ سچ ہے اور آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیسر نے ہمیں اسمارٹ گھڑیاں استعمال کرنے سے منع کیا ہے،اس بارے میں مزید کوئی اور بات نہیں ہوئی۔