Wednesday October 23, 2024

روزے کے خلاف شرمناک بیان دینے والی ڈنمارک کی خاتون وزیر کو ان کی اپنی پارٹی کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑ گئی، ایسی خبر کہ مسلمانوں کا کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کی وزیربرائے امیگریشن کی جانب سے روزے اور مسلمانوں کیخلاف بیان پر ان کی سیاسی پارٹی ڈینش لبرل پارٹی نے اظہار لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینش لبرل پارٹی نے اپنی کابینہ کی اہم رکن کے مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ،بیان لاتعلقی میں کہا گیا کہ امیگریشن کی وزیر اسٹوج برگ کے متنازع بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں،ان کا یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن

پارٹی پالیسی نہیں ،پارٹی کی اعلیٰ قیادت وزیر موصوفہ کے نظریات کی حمایت نہیں کرتی ۔ڈنمارک کی انتہائی سخت امیگریشن کی پالیسیوں کی وجہ سے شہرت رکھنے والی امیگریشن کی وزیر اسٹوج برگ نے اپنے ایک کالم میں تحریر کیا تھا کہ کام کے دوران دن بھر کا روزہ رکھ کر بھوکا رہنا جدید معاشرے کے لئے چیلنج ہے۔ مقامی مسلمانوں کو چاہیئے کہ ماہ رمضان میں وہ چھٹی لے لیں کیونکہ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے اوراس سے معاشرے میں ممکنہ بگاڑ کا خطرہ بھی ہے۔

FOLLOW US