Wednesday October 23, 2024

بدنام زمانہ ملک کے سابق آرمی چیف کو زیادتی کے الزام میں 58سال قید سنا دی گئی

گوئٹے مالاسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)گوئٹے مالا میں سابق آرمی چیف سمیت تین افسران کو زیادتی اور اغوا کے الزام میں 58 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق گوئٹے مالا میں 1981ء میں خانہ جنگی کے دوران ریپ، تشدد اور اغواء کے الزام میں سابق آرمی چیف بینی ڈکٹولوکاس اور دیگر سابق 2 افسروں کو 58 برس قید کا حکم سنایا دیاگیا جبکہ ایک سابق فوجی افسر کو 33 برس قید ہوئی۔ان افسران کو جنوری 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا سابق آرمی چیف

لوکاس فوجی ہسپتال میں داخل ہیں اور عدالت کافیصلہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔بینی ڈکٹولوکاس پر 1981 کی خانہ جنگی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی اور اسکے گیارہ سالہ بھائی کو اغوا کرنے کا الزام تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔عدالت میں فیصلہ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون آبدیدہ ہوگئیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔اعدادوشمار کے مطابق طویل عرصے جاری رہنیوالی خانہ جنگی میں دولاکھ کے قریب افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

FOLLOW US