Tuesday November 11, 2025

لاررڈر ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی بالروں کی شاندار کاکردگی کے بعد بلےباز بھی توقعات پر پورا ترے دوسرے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا

لارڈرز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی کھیل پر چھائی رہی ۔ بالروں کے بعد بلے بازوں نے بھی ذمہ داری نبھا ڈالی ۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بھی پاکستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دی ۔ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 350رنز بنالئے ۔ اس طرح پاکستانی ٹیم کو مجموعی طور پر انگلینڈ پر 166رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسرے دن پاکستان نے 50رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی، اسد شفیق اور شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔ جبکہ بابر اعظم کلائی پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے ۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے 59شادا ب خان نے 52جبکہ اظہر علی نے 50رنز کی اننگز کھیلی ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 184رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔