اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے معروف صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کے ممبئی حملوں پر بیان پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مذمت کیے جانے پر انھیں مریم نواز کی جانب سے جھڑکے جانے کا انکشاف کیا ہے ، نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پروگرام میں مبشر لقمان نے خصوصی گفتگو
کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کےلئے پہنچے تو نوازشریف نے تو ان سے گلہ شکوہ کیا ہی ۔ لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز ان پر برس پڑیں اور کہا کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی کہ تم نے نوازشریف کا بیان مسترد کر دیااور اس کی مذمت کی ۔تم ہوتے کون ہوایسا کرنے والے۔ اس پر شاہد خاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ۔ لیکن اسے بھی قبول نہیں کیا گیا کیونکہ انتخابات موخر ہونے سمیت کئی آئینی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتیں