پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صاحبزادہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ پی کے 69 پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے اس حلقے سے صاحبزادہ شکیل آفریدی پی ٹی آئی کامضبوط امیدوار ہے اور ان کی جیت یقینی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی ہیں وہ قابل تحسین ہے اور عوام نے پہلے ہی پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے رکھا ہے آنیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی‘انہوں نے کہا کہ پی کے 69 میں رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف وفود اور شخصیات سے ملاقاتیں کی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ‘انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آنیوالے انتخابات کی تیاری کریں‘انہوں نے
کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے صوبے میں ٹھوس اقدامات کئے ہیں عوام کواس کے ثمرات مل رہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں پشاور میں سب سے میگا پراجیکٹ رپیڈبس منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے‘انہوں نے کہا کہ اب عمران خان عوام کو امید کی کرن نظر آرہے ہیں اور عوام ان پر اپنے اعتماد کا اظہار ووٹ کی شکل میں کریں گے#