Thursday November 28, 2024

جیونیوز ، دنیا ٹی وی اور ایکسپریس کو واضح ہدایات جاری ، چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیا واچ کی رپورٹ میں کئی نیوز چینلز پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو میڈیا پر نمائندگی نہ دینےکے احکامات کا انکشاف کیاگیا ہے۔ پاکستان میڈیا واچ کی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز جیو نیوز، دنیا نیوز اور ایکسپریس نیوز کو ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے پروگراموں میں عظمیٰ بخاری، طلال چودھری اور رانا ثنا اللہ کو مہمان کی حیثیت سے مت بلائیں۔ اور ہر اس شخص کو فارغ کروا دیا جائے جو پروگراموں کے دوران نوازشریف کا دفاع کرنے کی کوشش کرے۔ اسی طرح کی ایک اور ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا نیوز اور جیو نیوزکوپہلے ہی احکامات جا ری کیے جا چکے ہیں کہ وہ خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے ایک گھنٹے دورانیے کے ون آن ون انٹرویو ز نشر نہیں کریں گے

۔ اگر احکامات پر عمل درآمد نہ ہوا تو چینلز کو بند کیا جا سکتا ہے ۔ اسی علاوہ ٹی وی چینلز کے اینکرز کو یہ بھی ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ وہ سب سے زیادہ نمائندگی تحریک انصاف کو دیں ۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی کو کوریج دی جائے۔ دنیا نیوز پر ان احکامات کی جھلک اس وقت دیکھنے کی ملی جب جاوید ہاشمی کا انٹرویو دوبارہ نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس بارے میں ملک کے سینئر صحافی اوراینکر سید طلعت حسین نے بھی ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیا تھا کہ ان رپورٹس میں مبالغہ آرائی کا کچھ زیادہ عنصر شامل نہیں ہے۔

FOLLOW US