اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب تو ممبئی حملوں کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے سے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کےلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔ تو دوسری جانب یہ متنازعہ انٹرویو کرنے والے ڈان کے صحافی سرل المیڈا کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کا متنازعہ انٹرویو لینے کے معاملے پر پریس کونسل آف
پاکستان بھی صحافی سرل المیڈا کے خلاف حرکت میں آگئی ہے ۔ پریس کونسل آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں پہلے سرل المیڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا ۔جس کے بعد ہی ان کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سرل امیڈا وہی صحافی ہیں جنھوںنے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں پاک فوج کے حوالے سے متنازعہ خبر چھاپی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان میں عسکری قیادت اور سول حکومت کے درمیان کشیدگی اپنا انتہا کو پہنچ گئی تھی اور اس خبر کو بنیاد بنا کر بھارت کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کاموقع مل گیاتھا۔ اور