Thursday November 28, 2024

مسلم لیگ (ن)اپنے تین ارکان اسمبلی کی وکٹیں گنوا بیٹھی، تحریک انصاف میں جشن کا سماں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سیاسی پنچھیوں کی جانب سے اڑان بھرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تین ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئی ہیں ۔ تحریک انصاف حکومتی جماعت

کی تین بڑی وکٹیں گرانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی تین بڑی وکٹیں پاکستان تحریک انصاف کی جھولی میں آن گری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جعفرخان لغاری ، سابق رکن قومی اسمبلی مینا جعفر لغاری اور سابق سینیٹر محسن لغاری پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US