لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور آل رائونڈ کرکٹر محمد حفیظ بائولنگ ایکشن کلئیر ہونے کے بعد نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ متنازعہ بیان دینا پروفیسر کو مہنگا پڑ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل رائونڈر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے سے متنازعہ بیان دینا بھاری پڑ گیا۔ حفیظ نے اپنے ایک بیان میں آئی سی سی پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈنےانھیں شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا جواب داخل کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن حال ہی میں کلئیر قراردے دیا گیا ہے۔









