لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کے متنازعہ بیان پرسیاسی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی ان کا ساتھ چھوڑنے لگ گئی ہیں۔ اب ایک اور معروف اداکار نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کااعلان کر دیا ہے۔فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار جانو بابا نے نوازشریف کے متنازعہ بیان پر مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ ہمارے
ملک نے ہمیں عزت ،مقام اور شناخت دی ہے وطن عزیز کی سلامتی اور سالمیت پر جان بھی قربان ہے ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں اورہم سب نے مل کر مادروطن کا دفاع کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) کو بہت سپورٹ کرتا تھا مگر مجھے نواز شریف کے بیان پر بہت مایوسی ہوئی ہے جس پر میں نے لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔