Thursday November 28, 2024

آئیں تعلقا ت بنائیں عمران خان کو پڑوسی ملک نے دورہ کرنے کی دعوت دے ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسی ملک نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی ہے ۔ یہ پیشکش افغانستان کی جانب سے ہوئی ہے ۔ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس مو قع پر افغان نائب وزیر خارجہ سے عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے ۔ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ دونوں ملکوں کےلئے تعلقات کےلئے خوش آئند ثابت ہوگا اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے قریب آئیں گے ۔ افغان نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت

،سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔عمران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افغان نائب وزیرخارجہ اوروفدکےاراکین کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کیلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

FOLLOW US