Thursday November 28, 2024

نوازشریف کو اتنی کھلی چھوٹ ملنا ٹھیک نہیں، اب سیاسی اور عسکری قیادت کو فیصلہ کرناہو گا، کاروبار اور پیسے کےلئے وہ ملک اور عوام کو ڈبو دیں گے ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے بیان نے ملک بھر میں کہرام مچا دیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی نے بھی نوازشریف کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے ۔ انھوںنے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک اور عوام کی پرواہ نہیں وہ ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کو ملک سے زیادہ اپنا کاروبار اور پیسہ عزیز ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کی پرواہ ہے نہ ہی عوام کی پرواہ ہے۔ انہیں ملک سے بھی زیادہ اپنا کاروبار عزیز ہے۔ وہ سیاست

نہیں جانتے صر ف پیسہ بنانا جانتے ہیں اور پیسہ بنانے کے لئے انہیں ملک کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ عرصہ سے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے وہ ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں اب سیاسی اور عکسری قیادت فیصلہ کر لیں کہ کیا کرنا ہے؟

FOLLOW US