Thursday November 28, 2024

پرویز خٹک کے اپنے حلقے میں ” گوپرویز گو” اور ” گو عمران گو” کے نعرے ، تحریک انصاف کے جھنڈے کو بھی آگ لگا دی گئی ،حیران کن صورتحال

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تبدیلی والے صوبے میں خود وزیر اعلیٰ کے حلقے میں ایسا کام ہو گیا کہ صوببائی حکومت کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی انتخابی حلقے میں آمد پر لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ’’گو پرویز گو ‘‘ گو عمران گو ‘‘ کے نعرے لگائے ٗ مظاہرین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے ٗ ٹائر

جلائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو اپنے حلقے کا دورہ مہنگا پڑ گیا ٗپرویز خٹک غلہ ڈھیر میرہ پہنچے تو مقامی افراد نے سیاہ جھنڈے لہراتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ٗمقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کے سامنے گیس کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے باوجود علاقے میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے فنڈ جمع کرا دیا تاہم الیکشن کمیشن نے کاموں پر پابندی لگا رکھی ہے جس کی وجہ سے منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔وزیراعلیٰ نے سیاہ جھنڈے لہرانے اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کون ووٹ دیتا ہے اور کون صرف شرارتیں کرتا ہے، جسے ووٹ دینا ہے وہ دے، جسے نہیں دینا وہ نہ دے، میں خدمت کیلئے آیا ہوں، میں نے آپ کو عزت دی اور آپ نے کالے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاقے سے جانے کے بعد لوگوں نے پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش کر دیئے اور احتجاج جاری رکھا۔

FOLLOW US