انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے امریکی اقدام کو خطے کے امن کےلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔ امریکا نے اس فیصلے کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ، غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برطانیہ میں چیتھم ہاؤس نامی تھنک ٹینک میں اپنی ایک تقریر میں ایردوآن نے کہا کہ امریکا نے اس فیصلے کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے وہ امن مذاکرات میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔