اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا متنازعہ انٹرویو لینے والے صحافی سرل المیڈا کو غیرقانونی پروٹوکول دینے کے معاملے پر حکومت پر بڑھایا گیا دبائو کام کر گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خبروں پر سخت ایکشن لے لیا ۔ اعلیٰ عہدیدار کو فارغ کردیا،دھماکہ خیز احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صحافی سرل المیڈ ا کو غیر قانونی پروٹوکول فراہم کرنے پر شہر ہوا بازی کے ایس او احتشام علی کو عہدے سے فارغ کر دیا ۔گزشتہ روز صحافی سرل المیڈا کو اےئر رپورٹ پر پروٹوکول دینے کا خبریں سامنے آنے کے بعد
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوٹس لیا وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان عباسی نے ایس او احتشام علی کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کا نوٹس لیا۔ مشیر ہوا بازی نے عہدے کا غلط استعمال کرنے پراور نوٹس میں لائے بغیر ملتان اےئرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کرنیپر ایس او احتشام علی کو عہدے سے فارغ کر دیا۔