Thursday January 30, 2025

اپنے قائدنوازشریف کے متنازعہ بیان پر مسلم لیگ (ن)کے ایک اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے سیاسی پنچھیوں کی اڑانوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہےبڑی تعداد میں نامور شخصیات اور ارکان اسمبلی مخالف سیاسی جماعتوں بالخصوص تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی کو خیر باد ہو کر کپتان کا کیمپ جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اشرف نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ چودھری اشرف نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ

اعلان کیا ۔ عمران خان نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے فیصلے کی تعریف کی ۔ واضح رہے کہ نوازشریف کی پانامہ کیس میں نا اہلی کے بعد اب ان کے متنازعہ بیان کو بنیاد بنا کر کئی لیگی رہنما پارٹی چھوڑنے کےلئے پر تول رہے ہیں۔

FOLLOW US