تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی عدالت نے گزشتہ برس پارلیمنٹ اور امام حمینی کے مزار پر حملے کے 8مجرموں کو سزائے موت سنادی ہے ۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملے کے 8ملزموں کوسزائے موت سنا دی گئی ہے جبکہ 18مزید ملزمان کا ٹرائل تاحال جاری ہے۔ سزا یافتہ ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کےلئے 20دن کی مہلت دی گئی ہے ۔ ایرانی پارلیمنٹ اور مزار امام خمینی پر حملے کی ذمہ داری داعش
نے قبول کی تھی اور گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق بھی داعش سے ہی ہے ۔ جون 2017میں پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے









