Tuesday November 11, 2025

وادی نیلم میںسیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ ، پاک فو ج کے شیر میدان میں کود پڑے ، سپہ سالار کا حکم ملتے ہی ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی جھو م اٹھے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فوجی جوان سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کریں جبکہ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان،ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ایس ایس جی غوطہ خور بھی پہنچ گئے ہیں،4لاشوں اور 11زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کردیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر وادی نیلم میں دریائے پر واقع پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش جاری ہے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ،لاشوں اور 11 زخمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے شاہ کوٹ سے مظفر آباد منتقل کیا گیا جبکہ پاک فوج کے جوان،ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تاحال موجود ہیں اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز،ایس ایس ایس جی کے غوطہ خور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔