Tuesday November 11, 2025

اپنی تاریخ کا پہلا ہی ٹیسٹ آئر لینڈ کےلئے ڈرائونا خواب ثابت ہو گیا، تیسرے ہی روز شاہینوں نے میزبان ٹیم کا کیا حشر کیا ، ڈبلن سے بڑی خبر

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران اس وقت چائے کا وقفہ ہے۔ آئرش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار ہے اور اسے فالو آن کا خدشہ لاحق ہے۔ آئر لینڈ نے 95رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے 8بلے باز آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ آئر لینڈ کی جانب سے کین او برائن 40رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بائولر محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد عامر اور شاداب خان دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔ ڈیبیو پر 83رنز کی شاندار ا

ننگز کھیلنے والے فہیم اشرف نے بھی ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا ۔ آئر لینڈ کو فالو آن سے بچنے کےلئے مزید 72رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 310/9پر ڈکلئیر کر دی تھی۔