Thursday November 28, 2024

مسلم لیگ (ن)کے چار مزید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان سے ملنے پہنچ گئے، پی ٹی آئی میں شامل ہونےکا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان اسمبلی نےپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونےکا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک ساتھ چار ارکان اسمبلی نے کپتان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کامونکی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی رانا نذیر ، خانیوال سے رضا حیات ہراج، گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ یحییٰ، اور رکن قومی اسمبلی عمر نذیر نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے

ملاقاتیں کیں او ر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔ عمران خان نے ان تمام رہنمائوں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے اور ان کے فیصلے کی تعریف کی ۔

FOLLOW US