Tuesday April 30, 2024

شعیب ملک نے گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا۔ شعیب ملک کیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل راؤنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں

FOLLOW US