لاہور (نیو زڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا سربراہ دوسری بار تبدیل کردیا گیا۔اب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ویلفئر اینڈ فنانس محمد طاہر کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ جے آئی ٹی کے پہلے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب
وقاص نذیرتھے تاہم جے آئی ٹی کی تشکیل کے کچھ دیر بعد ہی ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر کو سربراہ بنادیا گیا تھا۔جے آئی ٹی کے کنوینر کی تبدیلی کیلئے تینوں بار محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشنزجاری کیے۔