پھول نگر(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری صبح صادق اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور ایم این اے رانا حیات خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ سی پیک عوام کے لیے تحفہ ہے۔ ضلع چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے ہسپتالوں کی حالت زار
ٹھیک کی ۔ ایم این اے رانا حیات نے کہا کہ ہماری پہچان ترقیاتی کام ہیں ۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ کے 15مستعفی ارکان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کل عمران خان کے ساتھ مشترکہ کانفرنس مین کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنوبی پنجاب محاذاورتحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔