Tuesday January 21, 2025

پاکستانی عوام تیار ی کر لے ، نادرا نے پیدائش ، نکاح اور طلاق کیلئے نیا نظام متعارف کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی عوام تیار ی کر لے ، نادرا نے پیدائش ، نکاح اور طلاق کیلئے نیا نظام متعارف کر دیا ۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) پنجاب ، لاہور نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے یونین کونسل میں پیدائش، اموات، نکاح، طلاق کی رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفیکیٹ کے اجرا کے لیے جدید ترین اور نیا سافٹ وئیر متعارف کرا دیا جس کے تحت جدید سیکیورٹی خصوصیات کا حامل نیا پیپر جاری کیا جائے گا

جس پر بین الاقومی معیار کا نیا کیو آر کوڈ پرنٹ ہوگا جس سے پیدائش ، اموات، نکاح، طلاق سرٹیفیکٹ کے اجرا میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔ اور اس کی فوراً تصدیق بھی کی جا سکی۔ اس سلسلے کے اجرا میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ ہو گا اور اسکی فوراً تصدیق بھی کی جاسکے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز یونین کونسل نمبر 221 جوہر ٹاؤن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل لوکل باڈیز محمود جاوید بھٹی نے نئے سافٹ وئیر سسٹم کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں نئے سافٹ وئیر سسٹم کے تحت ضلع لاہور کی 4 یونین کونسلوں جوہر ٹاون، فیض باغ، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امرسدھو میں کام شروع کر دیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں دیگر یونین کونسلوں میں بھی عنقریب آغاز ہو جائے گا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق نادراحکام نے شہر میں قومی شناختی کارڈ کی یومیہ درخواستوں کی تعداد 8ہزار 949سے بڑھا کر 10ہزار 560کردی۔ذرائع کا کہناہے کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر مامور نادرا کی خصوصی ٹاسک ٹیم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایک جانب اگر شہر کے مختلف سینٹرز کے اوقات کار میں کئی گھنٹے

اضافہ کیا اور پہلے سے موجود کاونٹرز کے علاوہ بیشتر برانچز پر اضافی کاونٹرز کی سہولیات جبکہ ایڈوانس ٹوکن کا نظام متعارف کروایا، وہیں اگلے مرحلے میں قومی شناختی کارڈ کے یومیہ درخواستوں کی تعداد 8ہزار 949سے بڑھا کر 10ہزار 560کردی گئی ہے۔مشتبہ اور دیگر وجوہات کی بنا پرتصدیق (ویری فیکشن) کے مراحل میں رکے ہوئے شناختی کارڈز کے لیے شہر میں تعینات زونل بورڈ ممبران کی روزانہ کی سماعت جو کہ چند روز قبل تک 350کے لگ بھگ تھی اس میں بھی شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافہ کرکے 600سائلین یومیہ کردیاگیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری زونل بورڈز سے رجوع کرکے اپنے قومی شناختی کارڈ کے حصول ممکن بناسکے۔ذرائع کا کہناہے کہ بدھ کونادرا کی بند ہونے والی نثار شہید برانچ کوازسرنو فعال کیا جارہا ہے ،دوسری جانب ریجنل ہیڈآفس کراچی میں حالیہ دنوں تعینات ہونے والے ڈی جی نادرا سندھ کرنل (ریٹائرڈ) میر عجم خان درانی شہر کراچی کے بعد اندورن سندھ کے مختلف اضلاع حیدرآباد،ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص کے ہنگامی دورے کیے۔

FOLLOW US