Tuesday January 21, 2025

نوازشریف نے واقعی دولت بھارت بھیجی ؟کتنی رقم بھارت سے آئی اور کتنی بھیجی گئی ، اسٹیٹ بینک نے تفصیلا ت جاری کر دیں

کراچی (نیو زڈیسک )نوازشریف نے واقعی دولت بھارت بھیجی ؟کتنی رقم بھارت سے آئی اور کتنی بھیجی گئی ، اسٹیٹ بینک نے تفصیلا جاری کر دیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک سے 4.9 ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مرکزی بینک نے 2016میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار

کی تھی، بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی تھی جس میں 1947کی ہجرت کے اعداد و شمار کو بھی بنیاد بنایا گیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رپورٹ میں1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنے والوں کو یہاں کا شہری قرار دیا تھا، اس بنیاد پر مرکزی بینک نے اس رپورٹ کی مکمل تردید کی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک نے ستمبر 2016 کے اعلامیے میں بتادیا تھا کہ مالی سال 2015-16 میں پاکستان سے صرف ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھارت بھیجی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 میں بھارت سے پاکستان 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے جبکہ پاکستان سے بھارت درآمدات 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

FOLLOW US