لاہور(نیو زڈیسک )آپ نے میرا دل خوش کر دیا میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آرمی چیف نے یہ کس پاکستانی شخصیت کیلئے کہہ ! خط بھی لکھ دیا ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو خط لکھ کر پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے
لیے تعریفی خط کو شئیر کیا ہے۔خط میں میںآ رمی چیف نے پاکستان سپر لیگ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کو کامیابی سے منعقد کروانے پر نجم سیٹھی اور انکی ٹیم کو مبارک باد دی۔پی سی بی نے اپنے پیغام میں آرمی چیف کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔اپنے خط میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ نمایاں کامیابیاں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ کامیابیاں سیکیورٹی صورتحال کی امیج بحالی کے لیے بھی اہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن امیج اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج پی سی بی کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے پی سی بی کے تمام عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دبئی اور شارجہ میں منعقد کیا گیا تھا تاہم اس کے اختتامی 2 میچز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور جبکہ فائنل سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کھیلا گیا۔