اسلام آباد (نیو زڈیسک)بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ملک ریاض حسین نے کہا کہ ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیر بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے، پاکستان میں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ رفیع بلاک فیز 8 میں تعمیر شدہ مسجد میں 3000 نمازیوں کی گنجائش ہے،مسجد میں خواتین کیلئے علیحدہ ہال بنایا گیا ہے،
300 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ ہے، کراچی کی گرینڈ جامع مسجد کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے، گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن میں مسائل کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، 1996 سے بحریہ ٹاؤن کو اللہ چلا رہا ہے، ہم نہیں چلا رہے، ایبٹ آباد،سیدو شریف میں بھی بحریہ دسترخوان ہیں، سب اللہ چلا رہا ہے۔