Tuesday January 21, 2025

منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس سرفراز مرچنٹ کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم

اور پی ایس پی کے رہنماوں کو نوٹس بھجوائے تھے۔ جن رہنماوں کو نوٹس بھجوائے گئے تھے ان میں فاروق ستار،، ارشد وہرہ، سہیل منصور، رو ف صدیقی اور ریحان منصور شامل تھے۔ ان رہنماوں کی جانب سے ایف آئی اے کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایف آئی اے کو کوئی جواب نہ دیے جانے کے باعث اب ایم کیو ایم اور پی ایس ایل سے تعلق رکھنے والے رہنماوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US