کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پے درپے اشیا کے نرخ بڑھنے کے بعد اب عام شہریوں کےلئے خوشی کی خبر آگئی ہے ۔ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1315 ڈالر فی اونس ہوگئی مگر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس ہفتہ کو سونے کی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی سے57ہزار300 روپے رہ گئی جو جمعہ کو 58ہزار100 روپے تھی جبکہ 10 گرام قیمت 49ہزار800 روپے
سے 686 روپے گھٹ کر 49 ہزار 114 روپے رہ گئی، دوسری طرف چاندی کی تولہ قیمت 10 روپے بڑھ کر 770روپے ہوگئی جو جمعہ کو 760 روپے ہوچکی تھی ۔