Wednesday October 23, 2024

نیب نے نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر 4.9ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی شکایت پر نوٹس لے لیا ، بڑا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیب نے نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر 4.9ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی شکایت پر نوٹس لے لیا ، بڑا حکم جاری کر دیا گیا ۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ

دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق ‘بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی، جس سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے اور اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا۔مزید کہا گیا کہ ‘میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 میں موجود ہے۔واضح ہے کہ نیب اعلامیے میں میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رپورٹ کب اور کہاں شائع ہوئی۔یہ بھی واضح رہے کہ ابھی تک یہ ایک الزام ہے اور اس کی حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں 3 نیب ریفرنسز کا بھی سامنا ہے۔

FOLLOW US