تل ابیب(نیو زڈیسک )کونسا اسلامی ملک اسرائیل پر حملے کے پر تول رہا ہے ؟ ایسا دعویٰ کر دیا گیا کہ پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیااسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حال ہی میں پتہ چلایا ہے کہ ایران شمالی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ تیاری شام میں پے درپے حملوں بالخصوص حمص کے قریب التیفور کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ
کے مطابق اِفشا ہونے والی معلومات کے مطابق ایران کی القدس فورس نے ایران کے زیر انتظام ملیشیائوں اور حزب اللہ کے ارکان پر مشتمل میزائل یونٹس قائم کیے ہیں تا کہ تہران کو براہ راست الزامات کی زد میں آنے سے روکا جا سکے۔ ان یونٹس کو میزائلوں کا ایک حصّہ حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر حصّے آئندہ دنوں میں شام پہنچا دیے جائیں گے۔شامی اراضی سے ہونے والے متوقع میزائل حملوں میں اسرائیل کے شمال میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان حملوں کا اصلی وقت لبنانی انتخابات گزرنے کے 24 گھنٹے بعد تھا تا کہ اسرائیل کو یک دم چونکا دیا جائے۔اتوار کے روز سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی فوج نے باور کرایا کہ وہ دو طریقوں پر میزائل حملوں کے امکان کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں فضائی دفاعی نظام کی تنصیب اور شمالی اسرائیل میں میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنا ہے۔