Tuesday November 11, 2025

پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ کس کی جھولی میں ڈال دیا ؟

دبئی(نیو زڈیسک) کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیدیا ہے۔کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان اورسابق لیگ چیئرمین للت مودی کو دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ مودی کی محنت اور شاہ رخ کے اس کا حصہ بننے کی وجہ سے یہ لیگ کامیاب ہوئی۔پریتی کے مطابق شروع میں میں نے بھی اس لیگ کو کافی وقت دیا مگر اب یہ کافی سیٹ ہوچکی اور میں اس لیگ کے ساتھ اپنے کیریئر اور دوسرے پروجیکٹ بھی کررہی ہوں۔