Thursday November 28, 2024

نواز شریف نے نااہلی کے چھٹکارا پانے کیلئے حل تلاش کر لیا پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

مانسہرہ(نیو زڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتا ہے، جس قانون کے تحت نااہل کیا گیا اسے اسمبلی میں لاکر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔مانسہرہ کے منڈی مویشیاں گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سب ہاتھ دھو کر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاؤ۔نواز

شریف نے کہا کہ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نا زرداری اور نا عمران ہمیں شکست دے سکا، ہمیں چور دروازے سے نا اہل کرایا، خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی لیکن عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصور ہو۔نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستانیوں، نوجوانوں اور پاکستان کو عزت دو، پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی جاگیر ہے جو کسی کے نوکر یا مزارع نہيں ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس کے ذریعے تمام بے گھر افراد کو گھر ملے، لوگوں کو باعزت روزگار ملے اور عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے جس میں لوگوں کو ہفتے میں انصاف ملے گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ قوم ان کے ساتھ سر اٹھا کر چلے گی، ایسی طاقتوں کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گی۔نواز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ‘یہ کہتے تھے نیا پاکستان اور خیبرپختونخوا بنائیں گے، میں دائیں بائیں اور سامنے بھی دیکھتا رہا نیا پاکستان نظر نہیں آیا۔نواز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا

ہوں ووٹ کو عزت دی تو خیبرپختونخوا کو نیا بنا دیں گے اور انشاءاللہ مانسہرہ تک ریلوے لائن بچھائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، پنجاب میں جاکر دیکھو، آپ کو نیا پاکستان نظر آئے گا، جیسے ہی سندھ میں داخل ہو تو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویر نظر آنے لگتی ہے۔

FOLLOW US