لاہور(نیو زڈیسک) خوفناک حملے میں شدید زخمی ہونے والے وفاقی وزیر کا پہلا بیان سامنے آگیا،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے ۔ وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں،تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال سے سوشل میڈیا پراپنے پہلے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اللہ بزرگ وبرتر بہت مہربان ہے۔کہ وہ خیریت سے ہیں۔ انہوں نے
کہاکہ تمام دوستوں اور خیرخواہوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔