لاہور(نیو زڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو خفیہ اداروں نے نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ احسن اقبال اپنے انتخابی حلقے میں سکیورٹی رسک لیکر عوام میں چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اداروں نے وزارت داخلہ کومراسلہ کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال سمیت سیاستدانوں کوسکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔ احسن اقبال کوسکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی نقل وحرکت محدود رکھنے کی
ضرورت ہے۔تاہم احسن اقبال ناروال میں اپنی سکیورٹی کا خیال کیے بغیر عوامی اجتماع میں چلے گئے ۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ احسن اقبال کے کزن عمران کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ہے۔