راولپنڈی(نیو زڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کی گئی ہے،،احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کا کہنا ہے کہ والد
صاحب خطرے سے باہر اور ہوش میں ہیں،ان کوجلد لاہور منتقل کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ والد صاحب پرحملے پرتشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کوڈی ایچ کیوناروال میں ابتدائی طبی امداددی گئی ہے۔تاہم مزید میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ان کولاہور منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ احسن اقبال کے کزن عمران کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ہے۔۔احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔