Friday November 22, 2024

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 280 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 65 پیسےکا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پربند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں کمی جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 280 روپے 50 پیسے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی مثبت رجحان رہا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ جمعہ کو انڈیکس 47 ہزار 493 پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US