Friday November 22, 2024

کاروباری ہفتے کا آخری روز، روپے کے مقابلے ڈالر مزید کم ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید کم ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سات پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 282.55 روپے پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جو 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار576 ہوگیا ہے۔

FOLLOW US